فلسطینیوں کی جبری بے دخلی مسترد،منصوبہ امن کیلئے خطرہ ہے،اسلامی ممالک


اسلام آباد: (بیورورپورٹ) 8 اسلامی ممالک نے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کامنصوبہ مسترد کردیا۔

پاکستان، مصر، انڈونیشیا، اردن، قطر، سعودی عرب، ترکیہ اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ نے مشترکہ بیان میں کہا اسرائیل کی جانب سے غزہ سے فلسطینیوں کی بے دخلی کے بیانات کی مذمت کرتے ہیں، بیانات اسرائیلی قومی سلامتی کے وزیر اوراسرائیلی وزیر دفاع نے دیئے ،اشتعال انگیز بیانات عالمی قوانین ،انسانی قانون کے اصولوں کی خلاف ورزی ہیں۔

وزرائے خارجہ نے فلسطینی عوام کو کسی بھی منصوبے کے تحت بے دخل کرنے کو مسترد کرتے ہوئے کہااقدامات کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے،متنازع اقدامات امن کے حصول کےلئے جاری بین الاقوامی کوششوں کی واضح مخالفت ،خطے میں استحکام کے امکانات کو شدید نقصان پہنچنے گا۔

اسلامی ممالک نے کہا غزہ کی پٹی مقبوضہ فلسطینی سرزمین کا لازمی حصہ ، غزہ ،مغربی کنارے بشمول مشرقی یروشلم پر مشتمل فلسطینی سرزمین کی وحدت برقرار رکھنا ناگزیر ، پائیدار امن کے حصول کا واحد راستہ دو ریاستی حل پر عمل درآمد ہے،عالمی برادری ،اقوام متحدہ فلسطینیوں کی مشکلات کے خاتمے کےلئے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔