امریکہ ایران مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد ،سفارتی کوششیں تیز کریں،پاکستان ،مصر


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پاکستان ،مصر نے کہاہے امریکہ ایران مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد دوبارہ شروع، تنازع پھیلنے سے روکنے کےلئے سفارتی کوششیں تیز کریں۔

عرب میڈیا کے مطابق مصر کے وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی نے وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ٹیلی فون پر رابطہ کر کے علاقائی صورتحال ،کشیدگی میں کمی، امن و استحکام کی بحالی سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا ،ترجمان وزارت خارجہ نے کہا وزرائے خارجہ نے علاقائی سلامتی کے معاملات پر رابطے و مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا ،مصری وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی نے اسحاق ڈار کو جلد مصر کے دورے کی دعوت بھی دی۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان سے بھی ٹیلیفونک گفتگو کی ، علاقائی اور عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا،ترجمان دفترخارجہ نے کہادونوں وزرائے خارجہ نے کثیرالجہتی فورمز پر باہمی دلچسپی کے امور،مکہ دفاعی معاہدے کی سٹریٹجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں طے پانے والی مفاہمت پر عملدرآمد کا جائزہ ،قریبی روابط برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔

علاوہ ازیں اسحاق ڈار نے ناروے کے وزیر خارجہ ایسپن بارتھ ایڈے سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے کنگ ہیرلڈ پنجم کے انتقال پر پاکستان کی قیادت اور عوام کی جانب سے تعزیت کا اظہار کیا،ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق کنگ ہیرلڈ پنجم کی آخری رسومات 9 ستمبر کو اوسلو میں ہوں گی،وزیراعظم شہبازشریف نے وفاقی وزیرعبدالعلیم خان کو آخری رسومات میں پاکستان کی نمائندگی کےلئے نامزد کردیا،نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ناروے کے وزیر خارجہ کو آگاہ کیا،دونوں وزرائے خارجہ نے قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔