اسلام آباد: (بیورورپورٹ)وزیراعظم شہبازشریف سے گیٹس فاونڈیشن کے وفد کی ملاقات، مختلف شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
شہباز شریف نے ترقیاتی چیلنجز کے دوران گیٹس فاونڈیشن کی مسلسل معاونت ،شراکت داری کو سراہتے ہوئے کہاپاکستان پولیو کے مکمل خاتمے کے مشترکہ ہدف کے حصول کےلئے پرعزم ،قومی پروگرام کو اعلیٰ ترین سطح پر سرپرستی حاصل ہے،گیٹس فاونڈیشن نے پولیو کے خاتمے، صحت، غذائیت، مالیاتی شمولیت ،معاشرے کے کمزور طبقات کی فلاح و بہبود کےلئے قابل قدر کردار ادا کیا۔
وزیراعظم نے کہا ڈیجیٹل ادائیگیاں، غذائی تحفظ، زچہ و نوزائیدہ صحت، غربت کا خاتمہ ،موسمیاتی تبدیلی سمیت اہم اصلاحاتی ترجیحات گورننس ریفارمز ایجنڈا کا حصہ ہیں،کیش لیس اکانومی تبدیلی کے ایجنڈے کا بنیادی حصہ ،مقصد عام شہریوں کی زندگی آسان بنانا، حکومتی نظام میں شفافیت بڑھانا اور سرکاری رقوم کو بغیر کسی تاخیر یا ضیاع کے مستحقین تک پہنچانا ہے،حکومت ،گیٹس فاونڈیشن کی مشترکہ کوششوں کے نتیجے میں ڈیجیٹل ادائیگیوں میں اضافہ ہو رہا ہے، مستحق خواتین کو مالی معاونت براہ راست، محفوظ ،باوقار انداز میں ملنی چاہیے۔
شہبازشریف نے گیٹس فاونڈیشن کےساتھ ملکر خواتین کی مالیاتی شمولیت اور معاشی خودمختاری کےلئے مرکوز اقدامات پر کام کرنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔
وزیراعظم سے گیٹس فاونڈیشن کے وفد کی ملاقات، تعاون بڑھانے پر اتفاق

















