سہیل آفریدی کو ڈرامہ کرنا تھا تو الحمرا ہال کھلوا دیتی، عظمیٰ بخاری


لاہور:(اپنے رپورٹر سے) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہاہے وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کو ڈرامہ کرنا تھا تو الحمرا ہال کھلوا دیتی۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہاسہیل آفریدی نے اہلکاروں کو گالیاں دیں اوراپنی مرضی سے پولیس وین میں بیٹھے، ویڈیوز تمام نیوز چینلز پر بھی سامنے آئیں،سہیل آفریدی کی جانب سے پہلے اغوا ہونے کا موقف اختیار کیا گیا،بعد میں کہا خود گاڑی میں بیٹھے،سادہ لباس میں تعینات مقدس نامی کانسٹیبل کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

وزیراطلاعات نے کہا ویڈیوز بنوا کر خود کو مظلوم ظاہر کیا جاتا ہے،مقصد ڈرامہ کرنا تھا تو بتا دیا جاتا تاکہ الحمرا ہال کھلوا دیتے ،سہیل آفریدی نے سلطان راہی کی طرح بڑھکیں ماریں،مذہب کارڈ بھی استعمال کیا،دورہ لندن کے تمام اخراجات وزیراعلیٰ نے خود برداشت کیے۔