پشاور:(بیورورپورٹ)وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کی اپوزیشن لیڈر زمحمود اچکزئی ،علامہ راجہ ناصر عباس سے ملاقات ، 27 ستمبر کے مارچ ،آئندہ کی سیاسی و جمہوری حکمت عملی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
سہیل آفریدی نے سٹریٹ موومنٹ ، پنجاب حکومت کے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی، محمود اچکزئی ،علامہ راجہ ناصر عباس نے پرامن سٹریٹ موومنٹ کو سراہا۔
اپوزیشن قائدین نے پنجاب حکومت کی جانب سے سیاسی کارکنوں ،جمہوری آوازوں کےخلاف اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاسیاسی اختلاف کو دبانے کےلئے ریاستی طاقت کا استعمال جمہوری اقدار ،آئینی آزادیوں کے منافی ہے،27 ستمبر کا مارچ مکمل طور پر پرامن، آئینی ،جمہوری ہوگا،عوام آئینی و جمہوری حقوق کےلئے 27 ستمبر کو سڑکوں پر نکلیں گے، صوبوں کے آئینی حقوق پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
ملاقات میں اتفاق کیا گیا آئین کی بالادستی، جمہوریت کے تحفظ ،عوامی مینڈیٹ کے احترام کےلئے جمہوری قوتوں کا متحد ہونا ضروری ، آئین و جمہوری اصولوں کے دفاع کےلئے واضح و موثر سیاسی کردار ناگزیر ہے۔
دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا لانگ مارچ مقررہ تاریخ پر ہی ہوگا، کوئی شوقیہ مارچ نہیں کر رہے ،انصاف مارچ ہے، پنجاب، سندھ ،بلوچستان کے لوگوں کو لانگ مارچ کیلئے ہدایات مل چکیں،پنجاب میں سٹریٹ موومنٹ پر پابندی کے باوجود لوگ باہر نکلے،وزیراعلیٰ کو گاڑی میں بٹھا کر کسی چوک پر چھوڑنا انتہائی نامناسب ہے، دوسرے صوبے میں آنےوالے وزیراعلیٰ کی مہمان نوازی کرنی چاہیے۔
بیرسٹر گوہر نے کہااحتجاج پرامن ہوگا،راستے بند نہیں کریں گے،پنجاب کے اراکین اسمبلی سخت حالات میں وزیراعلیٰ کےساتھ موجود رہے،سپریم کورٹ ،آئینی عدالت میں گزشتہ روز ہونےوالی سماعت پر افسوس ہوا، عدالتیں ایک دوسرے کو کیسز بھیج رہی ہیں ایسا فیصلہ تو پنچایت بھی کر سکتی ہے۔
جمہوری قوتوں کا متحد ہونا ناگزیر،27 ستمبر کا مارچ مکمل پرامن ہوگا،اپوزیشن

















