نارووال:(بیورورپورٹ) وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ احسن اقبال نے کہا ہے پاکستان کو فساد و لانگ مارچ نہیں،اتحاد، امن ،استحکام کی ضرورت ہے۔
نارووال میں ٹیکنیکل کالج کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہانوجوان ملک میں امن، استحکام ،اتحاد کی آواز بنیں،کسی ملک کی ٹی وی سکرین پر مارا ماری اور بدامنی کے مناظر دکھائی دے رہے ہوں تو کیا بین الاقوامی سرمایہ کار رخ کرے گا؟،کوئی لڑانا چاہتا ہے تو منفی آوازوں کو مسترد کریں،مشن پاکستان کو دنیا کی بہترین معیشت بنانا ہے،مقصد کےلئے نوجوانوں کوبہترین تعلیم و ٹیکنیکل تعلیم فراہم کرنا ہوگی،نوجوان سب کےلئے باعث فخر،پاکستان کی پہچان بنیں۔
پاکستان کو فساد و لانگ مارچ نہیں،اتحاد، امن ،استحکام کی ضرورت ہے،احسن اقبال



















