تہران:(مشرق نیوز)امریکی پابندیوں کاتوڑ،ایران نے چین سے بارٹر تجارت شروع کردی۔
2 اعلیٰ ایرانی ذرائع سمیت تجارت سے باخبر افراد نے کہاایران امریکی پابندیوں سے بچتے ہوئے تیل کی فروخت جاری رکھنے اور چین سے اربوں ڈالر مالیت کی اشیا، فوجی سازو سامان خریدنے کےلئے بارٹر نما تجارتی نظام استعمال کررہاہے،خفیہ نظام کے تحت ایرانی تیل کے بدلے چین سے درآمد کی جانے والی اشیا کےلئے کریڈٹ حاصل کیے جاتے ہیں، ایران نے نظام کے ذریعے چین سے ادویات، گاڑیاں اور مواصلاتی آلات بھی حاصل کیے۔
دریں اثناخبر ایجنسی فارس کے مطابق ایران نے غیر ملکی بحری جہازوں سے تیل ،گیس کی درآمد و برآمد پر عائد 10 فیصد فریٹ چارج ختم کردیا، فیصلہ ایران سے تیل، گیس و دیگر مائع ایندھن لانے یا لے جانے والے غیر ملکی جہازوں پر لاگو ہوگا۔
ادھر ا قوام متحدہ میں ایرانی مندوب غلام حسین درزی نے ایرانی ہوا بازی کے شعبے سے وابستہ 27 کمپنیوں،اداروں پر امریکی پابندیوں کودہشتگردی قرار دیدیا،اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل اور سلامتی کونسل کے صدر کو خط میں ایرانی مندوب نے امریکی اقدامات کو انسانیت کےخلاف جرم قرار دیتے ہوئے کہاپابندیاں اقوام متحدہ چارٹر ،بین الاقوامی قانون کے بنیادی اصولوں کی خلاف ورزی ہیں،تہران امریکہ کو ذمہ دار ٹھہرانے اور ازالے کے حصول کےلئے قانونی راستے اختیار کرےگا۔
امریکی پابندیوں کاتوڑ،ایران نے چین سے بارٹر تجارت شروع کردی

















