ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع،70درخواستیں موصول

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع کردیا گیا۔

چیئرمین پاکستان ورچوئل ریگولیٹری اتھارٹی بلال بن ثاقب نے کہا ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کےلئے70درخواستیں موصول ہوگئیں،ریگولیٹری فریم ورک پر پورا اترنے والی کمپنیوں کو ڈیجیٹل اثاثوں کی خریدوفروخت کا لائسنس جاری کیا جائےگا ،6ماہ میں ریگولیٹری فریم ورک بنا دیا گیا۔

بلال بن ثاقب نے کہا ڈیجیٹل ترسیلات زر کے ذریعے پاکستانیوں کی ترسیلات زر کی موجودہ لاگت 6.5فیصد ہے جو کم ہو کر ایک فیصد رہ جائے گی ،لاگت کم ہونے سے 41کروڑ ڈالر کی بچت ہوسکتی ہے۔