ایس ایم ایز کیلئے قرضوں کا حجم ایک ہزار 137 ارب سے متجاوز


اسلام آباد: (بیورورپورٹ) ملک میں ایس ایم ایز کیلئے قرضوں کا حجم ایک ہزار 137 ارب سے متجاوز کر گیا۔

وزیر خزانہ اورنگزیب کی زیر صدارت اجلاس میںچھوٹے و درمیانے کاروبار، زرعی شعبے، گھروں کی تعمیر و خریداری ،الیکٹرک گاڑیوں کےلئے قرضوں کی فراہمی کا جائزہ لیا گیا،بریفنگ کے دوران بتایا گیا ایس ایم ای قرض لینے والوں کی تعداد 25 ہزار سے زائد بڑھ کر 3 لاکھ 50 ہزار 862 ہوگئی۔

وزیر خزانہ نے کہا جون 2028 تک ایس ایم ای فنانسنگ 2 ٹریلین روپے ،جون 2028 تک قرض لینے والوں کی تعداد 7 لاکھ 75 ہزارتک بڑھانے کاہدف ہے،مالیاتی سکیموں کے فیصلوں پر عملدرآمد اور مقررہ مدت میں اقدامات کیے جائیں،سرکاری معاونت سے چلنے والی قرضہ سکیمیں تجارتی طور پر پائیدار ہونی چاہئیں۔