لاہور:(خبر نگار)وزیراعظم شہبازشریف نے ملکی معیشت کو تقویت دینے کےلئے اصلاحات پر ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ ٹیم کی پذیرائی کرتے ہوئے کہا3ارب کا رسک پول بالخصوص چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کےلئے ایکسپورٹ کریڈٹ انشورنس تک رسائی کو وسعت دیتا ہے،فیصلے سے کاروباری برادری کو برآمدات کا حجم بڑھانے میں سہولت ملے گی،ملک میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کے فروغ کےلئے انتہائی خوش آئند اقدام ہے۔
اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہاتنظیم نو اور اصلاحات کے بعد ای ڈی ایف کی قیادت نجی شعبے کے ماہرین کے سپرد کر دی ،ای ڈی ایف کے پاس موجود تمام سرمایہ کاروباری برادری کی سہولت کےلئے بروئے کار لایا جا رہا ہے،اقدامات ملکی معیشت کو فروغ دینے اور برآمدات میں اضافے کے عزم کی عکاس ہیں،پاکستان عالمی سطح پر سرمایہ کاری کا مرکز بنے گا،تمام اقدامات برآمدات پر مبنی معیشت کو فروغ دینے کے عزم کی تکمیل کےلئے لیے جا رہے ہیں۔
اجلاس میں وزیراعظم کو ای ڈی ایف کی تنظیم نو اور اصلاحات پربریفنگ دی گئی، بتایاگیاای ڈی ایف کے پاس موجود 24 ارب مکمل طور پر کاروباری برادری کی سہولت کےلئے سرمایہ کاری کےلئے مختص کر دئیے ، مزید انفراسٹرکچر کی مد میں کسی قسم کا خرچہ نہیں کیا جائے گا۔
ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ کے 24 ارب کاروباری برادری کیلئے مختص

















