آواران میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ،فتنہ الہندوستان کے 3 دہشتگرد جہنم واصل


راولپنڈی،آواران،اسلام آباد: (بیورورپورٹ) آواران میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ،فتنہ الہندوستان کے 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے،قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی مسلسل و موثر کارروائیوں میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کو بھاری نقصان کا سامنا ہے،امن و امان کے قیام اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھنے کیلئے پرعزم ہیں۔

دریں اثنا صدر،وزیراعظم،وزیر داخلہ نے سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ملک دشمن دہشتگردوں ،سہولت کاروں کا جڑ سے مکمل خاتمہ پوری قوم کی متفقہ آواز ہے،پوری قوم یکسو ہو کر بہادر سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔