آن لائن فراڈ کیس، چینی شہری سمیت 3 مجرموں کو 7،7سال قید


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)آن لائن فراڈ کیس میں چینی شہری سمیت 3 مجرموں کو 7،7سال قید، سینئر سول جج،جوڈیشل مجسٹریٹ ملک امان نے فیصلہ سنایا۔

عدالت نے چینی شہری بائی شیاومنگ، نعمان عابد ملک اور حسنین محمود کو مجرم قرار دیا، کیس میں ملوث ملکی و غیر ملکی 9 ملزم اشتہاری ،عدم ثبوت پر زو چنگ لیانگ، شہزادہ ایاز لطیف اور حمزہ شاہنواز کو بری کردیا گیا،دفعہ 420 کے تحت تینوں مجرموں کو 5، 5 سال قید با مشقت،50، 50 ہزار جرمانہ ،پیکا ایکٹ 2016 کی دفعہ 14 کے تحت مزید 2، 2 سال قید اور 2، 2 لاکھ جرمانے کی سزا دی گئی۔