ملک بھر میں آج سے ذیلی قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز

اسلام آباد (مشرق نیوز) ملک بھر کے منتخب اضلاع میں آج سے ذیلی قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز کردیا گیا ہے۔ 115 اضلاع میں 3 کروڑ 10 لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے، پولیو مہم میں 2 لاکھ 73 ہزار سے زائد پولیو ورکرز خدمات انجام دیں گے۔ پنجاب کے 13 منتخب اضلاع میں ایک کروڑ 6 لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے، سندھ کے 30 منتخب اضلاع میں ایک کروڑ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

خیبر پختونخوا کے 37 منتخب اضلاع میں 73 لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے، بلوچستان کے 32 منتخب اضلاع میں 23 لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ بلوچستان میں 4 لاکھ 47 ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے، گلگت بلتستان کے 2 منتخب اضلاع میں 1 لاکھ 37 ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

پولیو ورکرز مشکل ترین حالات میں بھی ہر بچے کے تحفظ کیلئے گھر گھر پہنچتے ہیں، پانچ سال سے کم عمر ہر بچے کو اس مہم میں پولیو سے بچاو کے قطرے لازمی پلوائیں۔