موسمیاتی فنڈز تک رسائی کا طریقہ کار آسان بنایا جائے، وزیرخزانہ

نیویارک (بیورو رپورٹ) وزیر خزانہ سینیٹراورنگزیب نے کہاہے قدرتی آفات سے نمٹنے ، ابتدائی انتباہی نظام اور لاگت پر مبنی موسمیاتی سرمایہ کاری منصوبوں کو مضبوط بنانے کےلئے بیرونی معاونت کےساتھ ملکی وسائل و مالیاتی گنجائش کو بھی بروئے کار لانا ضروری ہے،اجلاسوں میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر اورنگزیب نے کہاپاکستان کو موسمیاتی تبدیلی سے شدید خطرات درپیش، سیلاب سے بنیادی ڈھانچے اور عوام کو شدید نقصان پہنچ رہا ،قدرتی آفات سے نمٹنے کا نظام مزید مضبوط بنارہے ہیں،گرین کلائمیٹ ،لاس اینڈ ڈیمیج فنڈز سے مالی معاونت تیز،موسمیاتی فنڈز تک رسائی کا طریقہ کار آسان بنایا جائے،ایکشن ایجنڈا پاکستانی موسمیاتی ترجیحات سے ہم آہنگ ،مکمل حمایت کرتے ہیں۔