دہشتگردی کیخلاف پاکستان کی حمایت جاری رکھیں گے،چین

بیجنگ(مشرق نیوز)چین نے خیبر پختونخوا میں دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے پاکستان کی انسداد دہشتگردی کوششوں کی بھرپور حمایت جاری رکھنے کااعلان کردیا، وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے پریس کانفرنس کے دوران کہاچین حملے کی شدید مذمت کرتا ،قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس ،زخمیوں اور سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں،دہشتگردی انسانیت کی مشترکہ دشمن ،جنگ تمام ممالک کے مشترکہ مفاد میں ہے،گو جیاکھون نے کہا چین پاکستانی انسداد دہشتگردی کی کوششوں کی مستقل و پرعزم حمایت جاری رکھے گا،تمام ممالک دہشتگردی کے خطرے سے نمٹنے اور عالمی سلامتی و استحکام کے تحفظ کےلئے ملکر کام کریں۔