اسلام آباد:(بیورورپورٹ)امیر جے یوآئی فضل الرحمن نے کہا ہے خیبرپختونخوا میں گورنر راج ،ایمرجنسی کو مسترد کرتے ہیں، فیصلے کےخلاف بھرپور حکمت عملی بنائیں گے۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے فضل الرحمن نے کہاایمرجنسی وفاق میں نافذ کی جائے،خیبرپختونخوا ،بلوچستان کے حالات یکساں ،یہی اقدام ضروری ہے تو بلوچستان میں ایمرجنسی کیوں نافذ نہیں کی جا رہی،دہشتگردی کےخلاف بار بار آپریشنز کے باوجود مطلوبہ نتائج حاصل نہ ہونا حکمت عملی کی ناکامی کو ظاہر کرتا ہے۔
امیر جے یوآئی نے کہاپہلے بتایا جائے اب تک کیے گئے آپریشنز کے نتائج کیا نکلے ،جے یوآئی نے بھی دہشتگردی کےخلاف جنگ میں قربانیاں دیں،علما کو شہید کیا گیا ،حکومت نے یقین دہانی کرائی لیکن عمل نہیں کیا گیا،پیپلز پارٹی نے آئین ،انسانی حقوق کو دفن کر دیا ، جمہوریت کے دعوے کرنےوالوں نے تیسری مرتبہ گورنر راج نافذ کیا ،اقدام جمہوری اقدار کے منافی ہے۔
فضل الرحمن نے کہافریقین کے درمیان اختلافات یا تلخی پیدا ہو جائے تو ثالث اپنا کردار ادا کرتا ہے، حکومت کی جانب سے کیے گئے وعدے پورے نہیں کیے گئے،جے یو آئی (ف) خیبرپختونخوا میں گورنر راج ،ایمرجنسی کے فیصلے کو قبول نہیں کرے گی ،بھرپور سیاسی حکمت عملی تیار کرینگے۔
آئین و انسانی حقوق دفن ،ایمرجنسی وفاق میں نافذ کی جائے،فضل الرحمن



















