اسلام آباد: (بیورورپورٹ)اسلام آباد کا نیا انتظامی نقشہ تیار، وزیراعظم کو پیش،اعلیٰ سطح کی خصوصی کمیٹی نے 27 رکنی اسمبلی ،چیف ایگزیکٹو کے قیام کی سفارش کردی۔
حکومتی ذرائع کے مطابق 21اراکین براہ راست عوام کے ووٹ سے منتخب ہوں گے، خواتین 5 ،اقلیتوں کےلئے ایک مخصوص نشست رکھی جائے گی،اسمبلی انتخابات الیکشن کمیشن کے تحت کرانے کی سفارش کردی گئی،اراکین پر آرٹیکل 62 اور 63 کا اطلاق ہوگا۔
ڈرافٹ میں اسلام آباد کےلئے منتخب چیف ایگزیکٹو مقرر کرنے کی تجویز بھی شامل ہے جو میئر یا وزیراعلیٰ کہلائے گا اور منتخب اسمبلی کے سامنے جواب دہ ہوگا،دارالحکومت کے انتظامی امور چلانے کےلئے چیف سیکرٹری ،4سیکرٹریز تعینات ،حکومت کے تحت 27 انتظامی محکمے قائم کرنے کی سفارش بھی شامل ہے۔
27 رکنی اسمبلی ،اسلام آباد کا نیا انتظامی نقشہ تیار، وزیراعظم کو پیش کردیا گیا

















