وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا ریڈیو پاکستان حملہ کیس میں ملوث ہونا ثابت


پشاور: (بیورورپورٹ)وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا ریڈیو پاکستان حملہ کیس میں ملوث ہونا ثابت،پولیس نے رپورٹ انسداد دہشتگردی عدالت پشاور میں جمع کرا دی۔

ریڈیو پاکستان حملہ کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت پشاور میں ہوئی، دوران سماعت تفتیشی افسر نے پولیس رپورٹ جمع کرائی، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے ریڈیو پاکستان کیس میں ملوث ہونے کی تصدیق کی گئی۔

ذرائع کے مطابق پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کی رپورٹس پولیس نے عدالت میں پیش کردیں، آئندہ سماعت پر دیگر سرکاری محکموں و فرانزک رپورٹس کی روشنی میں تمام فریقین کے دلائل سنے جائیں گے،عدالت نے فریقین کے دلائل کےلئے سماعت 14 ستمبر تک ملتوی کر دی۔