دہلی: (مشرق نیوز) بھارتی صحافی کی سازش زمین بوس،ملائیشین وزیراعظم نے پاکستان پر دہشتگردی کا الزام ماننے سے صاف انکار کر دیا۔
برکس اجلاس کیلئے بھارت میں موجود ملائیشین وزیراعظم انور ابراہیم کے بھارتی میڈیا کو دیئے جانے والے انٹرویو کے دوران میزبان نے پہلگام واقعہ کا حوالہ دےکر پاکستان پر ریاستی دہشت گردی کا الزام لگوانا چاہا تو انور ابراہیم نے ایسا کرنے سے صاف اور دوٹوک انکار کر دیا۔
انورابراہیم نے کہا بحیثیت وزیراعظم ریاستی اداروں کی جانب سے دئیے گئے حقائق پر بات کر سکتے ہیں، انٹیلی جنس اداروں نے کبھی ایسی کوئی رپورٹ نہیں دی جس میں ثابت ہو پاکستان بھارت میں کسی ریاستی دہشتگردی میں ملوث ہے،انٹرویو کے دوران ملائیشین وزیراعظم کی جانب سے فلسطین پر اسرائیلی قبضے اور نہتے عوام پر جاری بمباری کی شدید الفاظ میں مذمت بھی کی گئی۔
ملائیشین وزیراعظم کا پاکستان پر دہشتگردی کا الزام ماننے سے صاف انکار

















