سی سپارک مشق کا جائزہ ، جوانوں کی آپریشنل تیاری اور عزم قابل تحسین ہے، امیر البحر


راولپنڈی: (بیورورپورٹ) امیر البحر ایڈمرل نوید اشرف کا سمندر میں پاک بحریہ کی یونٹس ،کریکس ایریا کا دورہ،سی سپارک 2026 بحری مشق کا جائزہ ،آپریشنل تیاریوں کا معائنہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سی سپارک میں امن سے جنگی آپریشنز کی جانب فوری منتقلی کی صلاحیت آزمائی جا رہی ہے،بدلتے جنگی تقاضوں کے پیش نظر جدید آپریشنل تصورات ،انفارمیشن انوائرمنٹ میں آپریشنز و ملٹی ڈومین آپریشنز کی مشق شامل ہے،بغیر پائلٹ نظاموں کا وسیع پیمانے پر استعمال ،سی سپارک 2026 پاک بحریہ کی ہمہ جہت بحری آپریشنز کی تیاری کا جائزہ ہے۔

نیول چیف نے مشق میں شریک اہلکاروں سے ملاقات کی، پیشہ ورانہ مہارت اور بلند حوصلے کی تعریف کرتے ہوئے کہاپاک بحریہ کے جوانوں کی آپریشنل تیاری ،عزم قابل تحسین ہے۔