ماسکو:(مشرق نیوز)فلسطینیوں کی جبری بے دخلی مسترد، برکس ممالک نے دو ریاستی حل کی حمایت کردی۔
برکس سربراہی اجلاس کے مشترکہ اعلامیے میں کسی بھی جغرافیائی یا آبادیاتی تبدیلی کی مخالفت ،غزہ میں جنگ بندی برقرار رکھنے ،تمام مذہبی اور مقدس مقامات کے احترام پر زور دیاگیا۔
مشترکہ اعلامیے میں برکس ممالک نے کہا اسرائیل ،حزب اللہ کشیدگی کے خاتمے کیلئے متعلقہ اقوام متحدہ قرارداد پر عملدرآمد ،عالمی تنازعات مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے حل کیے جانے چاہئیں،جوہری جنگ کے بڑھتے خطرے پر تشویش ہے۔
فلسطینیوں کی بے دخلی مسترد، برکس ممالک نے دو ریاستی حل کی حمایت کردی

















