سپریم کورٹ کے بعض فیصلوں نے امریکہ کو 100 سال پیچھے دھکیل دیا،ٹرمپ

واشنگٹن:(بیورورپورٹ)صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے میل ان ووٹنگ کا نظام بدعنوانی اور بے قابو مسائل کا شکار ہے۔

ٹروتھ سوشل پر اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا میل ان بیلٹس میں بائیں بازو کی جانب سے دھاندلی کرنا آسان ہوگیا ،سپریم کورٹ کے فیصلے سے ریپبلکنز ،امریکہ کو بڑا نقصان پہنچا ،سپریم کورٹ کے بعض فیصلوں نے امریکہ کو کم از کم 100 سال پیچھے دھکیل دیا۔

امریکی صدر نے کہاججز ایلیٹو ،تھامس نے بھی سپریم کورٹ کے فیصلے سے سخت اختلاف کیا،امریکہ کو کھربوں ڈالر کا نقصان ہوگا،بعض ججز ریڈیکل ڈیموکریٹس کے دباوکا شکار ہیں، عدالت کے بعض تباہ کن فیصلوں سے امریکہ کو ہونے والا نقصان ناقابل تلافی ہے،موجودہ سپریم کورٹ کو ملکی تاریخ کے تباہ کن ترین فیصلوں کے باعث یاد رکھا جائے گا۔