امریکی ایوان نمائندگان میں ایران، روس پر پابندیوں کا بل منظور


واشنگٹن:(بیورورپورٹ)امریکی ایوان نمائندگان نے ایران، روس پر پابندیوں کا بل 262 ووٹوں سے منظور کرلیا۔

بل کا مقصد روس پر معاشی دباو بڑھانا ،ایران پر پابندیوں میں توسیع کرنا ہے ،قانون سازی میں 1996 کے ایران سیکشنز ایکٹ کی مدت میں مزید 5سال کی توسیع بھی شامل ہے،ریپبلکن کےساتھ درجنوں ڈیموکریٹ اراکین نے بھی بل کے حق میں ووٹ دیا،بل کے تحت صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو روسی تیل ،گیس خریدنے والے ممالک پر 100 فیصدتک اضافی ٹیرف عائد کرنے کا اختیار حاصل ہوگا،روسی آئل ٹینکرز کے نیٹ ورک پر مزید پابندیاں بھی شامل ہیں۔

علاوہ ازیں امریکی ری پبلکن رکن کانگریس تھامس میسی نے اپنی ہی پارٹی کے وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ کےخلاف مواخذے کی قرارداد پیش کردی،ری پبلکن رکن نے وزیرجنگ کو ایران کے معاملے پر غیرقانونی جنگ شروع کرنے کا مرتکب قرار دیتے ہوئے کہاپیٹ ہیگسیتھ نے کئی دیگر بڑے جرائم و نامناسب روئیے بھی اختیار کیے ،مواخذے کی کارروائی کی جانی چاہیے،قرارداد پر ووٹنگ نہ ہوسکی۔