آبنائے ہرمز کی بندش پوری دنیا کےلئے تباہ کن ثابت ہوگی،قطر کا انتباہ

دوحہ،انقرہ:(مشرق نیوز)قطر نے خبردار کیا ہے آبنائے ہرمز کی بندش پوری دنیا کےلئے تباہ کن ثابت ہوگی۔

اپنے بیان میں قطری وزارت خارجہ نے کہا دنیا پہلے ہی آبنائے ہرمز کی بندش کے اثرات سے دوچار ایسے میں باب المندب کو آبنائے ہرمز کی موجودہ صورتحال میں شامل نہیں کیا جانا چاہیے،بحیرہ احمر کے جنوبی راستے کی بندش کے اثرات پہلے ہی نظر آنا شروع ہوگئے ،خطے میں مزید کشیدگی اور اہم بحری راستوں کی بندش سے عالمی سطح پر سنگین معاشی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔

ادھر ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے کہا خلیجی خطے میں حملے جنگ کے خاتمے کی کوششوں کو نقصان پہنچا رہے ،کشیدگی کم کرنے کےلئے فوری اقدامات ضروری ہیں،ترکیہ اپنے ہمسایہ ملک ایران کے استحکام کو بھی اہمیت دیتا ہے ،آبنائے ہرمز سے آزادانہ آمدورفت یقینی بنائی جانی چاہیے۔