تل ابیب:(مشرق نیوز)سعودی عرب نے حوثیوں کےخلاف جنگ میں اسرائیلی مدد لینے سے انکار کردیا۔
اسرائیلی اخبار ہاریتز کے مطابق اسرائیل امریکی ثالثی کے ذریعے ریاض کی منظوری حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے، تل ابیب کو امید ہے فوجی تعاون تعلقات کو معمول پر لانے کی راہ ہموار کرےگا،سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے یمنی حوثی گروپ کےخلاف فوجی کارروائیوں میں اسرائیلی شمولیت کی کوشش مسترد کر دی۔
رپورٹ کے مطابق سعودی ولی عہد کوخدشہ ہے اسرائیل کےساتھ تعاون پر سعودی عوام کی جانب سے منفی ردعمل سامنے آ سکتا ہے،رپورٹ پر سعودی حکام کی جانب سے فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔
سعودی عرب کاحوثیوں کےخلاف جنگ میں اسرائیلی مدد لینے سے انکار



















