اسلام آباد:(بیورورپورٹ)سابق وزیراعظم وبانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات ،ٹیلیفونک گفتگو نہ کرانے پر سپریم کورٹ میں دوسری توہین عدالت درخواست دائر کردی گئی۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا 18 اگست کے عدالتی حکم پر عملدرآمد نہیں ہو رہا، بانی پی ٹی آئی کو بیٹوں سے فون کالز کی سہولت نہ دینے ،ڈاکٹر عظمیٰ ، علیمہ خان اور قاسم زمان کو ملاقات سے روکنے کا الزام ہے،توہین عدالت درخواست کے ساتھ اضافی دستاویزات بھی جمع کرائی گئیں
عمران خان سے ملاقات ،ٹیلیفونک گفتگو نہ کرانے پر دوسری توہین عدالت درخواست دائر


















