اسمبلیاں جب چاہیں گی دو تہائی اکثریت سے نئے صوبے بن جائیں گے،اعظم تارڑ


لندن:(مشرق نیوز)وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہاہے کہ پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیاں جب چاہیں گی دو تہائی اکثریت سے نئے صوبے بن جائیں گے۔

لندن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہاوزیراعظم نے کئی مرتبہ اپوزیشن کو مذاکرات کی دعوت دےدی، آزاد کشمیر میں سب سے بڑا مسئلہ انتخابات کرانا تھا،الیکشن پرامن اور شفاف ہوئے، وزیراعظم آزاد کشمیر کاانتخاب کرنا نوازشریف کاحق تھا۔