اسلام آباد:(بیورورپورپٹ)وزیرپارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے کہا ہے سانحہ پمز کے ذمہ داروں کیخلاف اگلے 2 سے 3 دن میں مقدمات درج ہونا شروع ہوں گے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے طارق فضل چودھری نے کہاایگزیکٹو ڈائریکٹر سمیت 8 لوگوں کو معطل کیا گیا، کمیٹی اگلے 2 دن میں حتمی رپورٹ جمع کرائے گی،تعین ہوگا کس کی کتنی غلطی یا غفلت ہے،پولیس بھی تفتیش کررہی ہے، جلد معلومات سامنے آجائیں گی،پولیس فوجداری قوانین کے تحت پرچے درج کرنا شروع کرے گی۔
دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ نے سانحہ پمز پر وزیراعظم کو پیش کردہ اور کارروائی کی رپورٹ طلب کرلی،عدالت نے جواب طلب کیا قائمہ کمیٹی صحت کی پمز پر گزشتہ سال کی رپورٹ پر کارروائی کیوں نہیں کی گئی؟۔
ادھر پولیس نے انکوائری رپورٹ کی روشنی میں ہسپتال کے معطل افسروں کے بیانات ریکارڈ کرلیے ،وفاقی پولیس فوجداری قانون کے تحت پمز سانحہ کی تحقیقات کررہی ہے۔
سانحہ پمز کے ذمہ داروں کیخلاف جلد مقدمات درج ہوں گے،طارق فضل



















