کراچی (مشرق نیوز) فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے تاجر برادری کو بڑا ریلیف دیا گیا ہے۔ چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال اور انکی ٹیم نے بدھ کو ایف پی سی سی آئی کے ہیڈ کوارٹرز میں سینئر نائب صدر ثاقب فیاض مگوں کی قیادت میں سینئر عہدیداروں کی ٹیم کے ساتھ ملاقات میں تاجر برادری کو بڑا ریلیف دینے کا اعلان کیا۔
ایف بی آر کی جانب سے 83 ارب ری فنڈز اور 43 ارب ری بیٹس ادائیگی کا اہم فیصلہ کیا گیا ہے۔ چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے کہا کہ صنعتی اورکمرشل امپورٹرز تفریق ختم کرنے کی یقین دہانی کرادی ہے۔
ایف بی آر کا تاجروں کو 83 ارب ری فنڈز، 43 ارب ری بیٹس ادائیگی کا اہم فیصلہ

















