اسلام آباد: (بیورورپورٹ)خصوصی عدالت نے عمران خان کا جیل ٹرائل شروع ہونے کا عندیہ دیدیا۔
بانی پی ٹی آئی کے خلاف تھانہ بارہ کہو میں درج مقدمے کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت میں ہوئی،جج طاہر عباس سپرا نے کہا بانی پی ٹی آئی کا ایک کیس میں جیل ٹرائل شروع ہونے والا ہے، کیا پتہ اسی کیس میں شروع ہو جائے جو میرے پاس زیر سماعت ہے،وکلا نے عدالت سے استفسار کیا آپ نے جیل ٹرائل کےلئے وزارت قانون کو جو خط لکھا تھا اس کا جواب آگیا ہے کیا؟،عدالت کی جانب سے وزارت قانون کو لکھے گئے خط کا جواب نہ آنے کا بتایا گیا۔
جج طاہر عباس سپرا نے مسکراتے ہوئے اگلا کیس کال کروا دیا، عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی عدم دستیابی کے باعث سماعت بغیر کارروائی 29اکتوبر تک ملتوی کردی۔
عمران خان کا جیل ٹرائل شروع ہونےوالا ہے، انسداد دہشتگردی عدالت



















