بھارتی بارڈر سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 2 نہتے پاکستانی شہری شہید

قصور:(بیورورپورٹ)بھارتی بارڈر سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 2 نہتے پاکستانی شہری شہید ہو گئے،بی ایس ایف نے قصور کی بین الاقوامی سرحد کے قریب 3 پاکستانیوں کوبغیر کسی وارننگ کے نشانہ بنایا،تینوں نہتے تھے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونیوالوں میں عظمت ،محسن جٹ کا تعلق جٹاں والی حویلی، لدھڑ سے ہے۔

بھارتی میڈیا نے فالس فلیگ آپریشن کی روش کو زندہ رکھتے ہوئے معصوم شہریوں کو در انداز قرار دے دیا،تینوں افراد میں سے کسی نے بھی بارڈر فینس عبور کرنے کی کوشش نہیں کی تھی۔