حکومت کیساتھ مذاکرات کیلئے ماحول سازگار نظر نہیں آرہا: سلمان اکرم راجہ

اسلام آباد(مشرق نیوز) تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم نے حکومت سے مذاکرات کیلئے سازگار ماحول کے امکان کو مسترد کردیا۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے سلمان اکرم نے کہا کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات کیلئے ماحول سازگار نظر نہیں آرہا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے عدالتی احکامات پر عمل نہیں کرتی، اس سے حکومت تحریک انصاف کو یہ پیغام دے رہی ہے کہ مذاکرات حکومت کی شرائط پر ہوں گے ، ایسی صورت میں کیا مذاکرات ہوں؟