لاہور: (اپنے رپورٹر سے)سابق وفاقی وزیر ومرکزی رہنما ن لیگ سعد رفیق نے کہا ہے لاہور،اسلام آباد سمیت بڑے شہروںسے میٹرو پولیٹن یا میونسپل کارپوریشن کے میئرکا عہدہ ختم کرنا لوکل گورنمنٹ سسٹم کو کمزور کرنے ،بیوروکریسی کو مضبوط کرنے کے مترادف ہوگا،میئر کا انتخاب ون مین ون ووٹ کی بنیاد پر براہ راست ہونا چاہیے،مختلف ادوار میں دیگر اداروں یا اتھارٹیز کو بلدیاتی اداروں سے چھینے گئے آئینی اختیارات لوٹائے جائیں ۔
اپنے بیان میں سعد رفیق نے کہا مقامی حکومتوں کو آئینی تحفظ و مالی خود مختاری دی جانی چاہیے،صوبائی حکومتیں صوبائی سطح پر اختیارات کا ارتکاز ختم کریں ،پراونشل فنانش ایوارڈ کے ذریعے مرکز ،صوبے سے حاصل شدہ وسائل ضلعی سطح پر منتقل کیے جائیں۔
میئرکا عہدہ ختم کرنا بیوروکریسی کو مضبوط کرنے کے مترادف ہوگا‘ سعد رفیق


















