کراچی: (بیورورپورٹ) گورننس پر نظر ثانی سیمینار ،سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل اور سابق وفاقی وزیر فاروق ستار نے نئے انتظامی یونٹس کا قیام ناگزیر قرار دےدیا۔
سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا سب سے پہلے اضلاع میں آبادی کے لحاظ سے پیسے تقسیم کریں، صوبائی حکومتوں کا نظام بگڑ چکا ، وزیراعلیٰ ،چند سیکرٹریز فیصلے کر دیتے ہیں۔
سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا چھوٹے صوبوں کا قیام اور اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی ناگزیر ہے، ملک کو آگے لے کر جانا ہے تو جذباتیت ترک کرنا ہوگی، تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر قومی ایجنڈا بنانا ہوگا۔
ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار نے کہا انتظامی یونٹس کیلئے عوامی ریفرنڈم کرایا جائے، نئے انتظامی یونٹس کا قیام مسائل کا حل ہے، انتظامی یونٹس کے قیام سے صوبوں کے جغرافیہ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی،طرز حکمرانی میں احتساب کا نظام مضبوط ہوگا۔
تبدیلی ناگزیر، نئے انتظامی یونٹس سے مسائل حل ہوں گے،گورننس پر نظر ثانی سیمینار


















