اسلام آباد: ( ) قائمہ کمیٹی صحت نے وزیر صحت مصطفی کمال سے استعفے کا مطالبہ کردیا۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی صحت کے ارکان نے ڈاکٹر مہیش کمار کی قیادت میں پمز ہسپتال کا دورہ اور جائے وقوعہ کا معائنہ کیا، آتشزدگی کی وجوہات پر سوال اٹھا دیے۔
مہیش کمار نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا وزیر صحت نے بیان دیا پرانے اے سی سے سپارک ہوا، کوئی کہہ رہا ہے آکسیجن سلنڈر پھٹا ہے، کسی کو معلوم ہی نہیں آگ کیسے لگی، کہا گیا وارڈ میں موجود اے سی کافی عرصے سے کام نہیں کررہا تھا۔
ممبر کمیٹی ڈاکٹر شازیہ ثوبیہ نے کہا ڈاکٹرز اور سٹاف کی جانب سے مختلف بیانات سننے کو ملے، وزیر صحت اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز استعفیٰ دیں۔
قائمہ کمیٹی نے وزیر صحت سے استعفے کا مطالبہ کردیا


















