کے پی،بلوچستان میں آپریشنز، 11 خوراج ہلاک،9 دہشتگرد خواتین کے سر کی قیمتیں مقرر

کوئٹہ، پشاور:(بیورورپورٹ) خیبرپختونخوا ،بلوچستان میں آپریشنز،سکیورٹی فورسز نے 11خوراج کو جہنم واصل کردیا۔

سکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان ،بنوں ،بلوچستان کے ضلع خضدار میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے ،دہشتگردوں کی نقل وحرکت کا بروقت سراغ لگایا،ٹھکانے بھی تباہ کردئیے، اسلحہ وگولہ بارود برآمد کرلیا گیا۔

دریں اثنا صدر،وزیراعظم نے سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاغیر ملکی پشت پناہی میں سرگرم دہشتگرد عناصر کا خاتمہ قومی سلامتی و پائیدار امن کےلئے ناگزیر ہے،پاکستان کو دہشتگردی کی لعنت سے پاک کر کے دم لیں گے۔

دوسری جانب بلوچستان میں فتنہ الہندوستان سے وابستہ انتہائی مطلوب 9 دہشتگرد خواتین کے سر کی قیمتیں مقرر کردی گئیں،حکومت نے معلومات فراہم کرنے پر 10 سے 15 لاکھ انعام کا اعلان کرتے ہوئے کہامطلوب خواتین کی نشاندہی میں مدد دینے یا اطلاع دینے والوں کی شناخت خفیہ رکھی جائے گی،خواتین کا تعلق گوادر، جیون ،تربت سے ہے، دہشتگرد خواتین میں حنیفاں ، عائشہ، رقیہ، حفصہ، زہرہ، امینہ بانی، زرمین اور عزیزاں شامل ہیں۔