پیانگ یانگ:(مشرق نیوز)شمالی کوریا کی فوجی کمان میں وسیع اکھاڑ پچھاڑ، وزیر دفاع سمیت کئی عہدیدار وں کوبرطرف کردیا گیا،سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق فیصلے کم جونگ ان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں کیے گئے۔
وزیر دفاع نو کوانگ چل اسلحہ سازی صنعت انتظامیہ کے پہلے نائب سربراہ بن گئے،کم سونگ گی نئے وزیر دفاع،دفاعی مشیر پاک جونگ چن کو سینٹرل ملٹری کمیشن کا نائب چیئرمین اور ورکرز پارٹی آف کوریا کے پولٹ بیورو کا رکن بنا دیا گیا
شمالی کوریا کی فوجی کمان میں وسیع اکھاڑ پچھاڑ، وزیر دفاع سمیت کئی عہدیدار برطرف


















