بشکیک:(مشرق نیوز)ترکیہ کے رجب طیب اردوان نے کہا ہے مکہ دفاعی اتحاد امن و استحکام کا ضامن ، اتحاد کو عملی شکل دینے کےلئے اہم فیصلے کرلیے،شنگھائی تعاون تنظیم کےساتھ ترکیہ کے بڑھتے تعلقات مغرب سے دوری کی علامت نہیں بلکہ انقرہ کی متوازن و کثیرالجہتی خارجہ پالیسی کا حصہ ہیں۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اردوان نے کہااستنبول اجلاس میں سیاسی و عسکری تعاون کے مختلف پہلووں پر اہم فیصلے کیے گئے،مکہ اتحاد پر کھلے عام اعتراض کرنےوالے ممالک بہت کم ہیں تاہم بعض ممالک پس پردہ تحفظات رکھتے ہیں،سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان قائم توازن نے متعدد عناصر کےلئے اتحاد کو کھلے عام تنقید کا نشانہ بنانا مشکل بنا دیا۔
ترکیہ کے صدر نے کہامکہ اتحاد کا مقصد خطے میں امن، سلامتی و استحکام کو فروغ دینا ہے، ترکیہ اپنے برادر ممالک کےساتھ ملکر تعاون کو مزید مضبوط بناتا رہے گا،چین سے وسطی ایشیا، روس سے جنوبی ایشیا تک پھیلا وسیع خطہ ترکیہ کےلئے تجارت و معیشت کے اعتبار سے بڑے مواقع رکھتا ہے۔
مکہ دفاعی اتحاد امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر

















