سکردو:(مشرق نیوز)سابق وفاقی وزیر ورہنما ن لیگ سعد رفیق نے سکردو میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کراچی، پشاور ،لاہور دیکھ لیں اور خود ہی فیصلہ کریں، پنجاب کے کسی شہر بھی جائیں آپ کو تبدیلی نظر آئےگی،نواز شریف نے پاکستان میں جدید انفراسٹرکچرکی بنیاد رکھی، حکومتیں نہ گرائی جاتیں توملک ترقی کرچکا ہوتا،اپنی کوتاہی کا اعتراف کرتے ہیں، این ایف سی میں گلگت بلتستان ،آزاد کشمیرکو شیئر ملنا چاہیے، آپ کا شیئر آئے گا تو پیسے مانگنے کی ضرورت نہیں پڑےگی۔
سعدرفیق نے کہا18ویں ترمیم کے بعد وفاق سے زیادہ صوبوں کے پاس فنڈز ہیں، کراچی بدقسمتی سے گندگی کا ڈھیر ہے،کوئی داد رسی کرنے والا نہیں،تمام سیاسی جماعتوں کو جلسے کرنے کی اجازت ہونی چاہیے،کسی ابراہیمی معاہدے کو تسلیم نہیں کرتے۔
کسی ابراہیمی معاہدے کو تسلیم نہیں کرتے،سعدرفیق کا دوٹوک اعلان


















