گلگت انتخابات،بلاول بھٹو شگر میں جلسے سے انتخابی مہم کاآغاز کریں گے

گلگت :(مشرق نیوز)گلگت میں انتخابات کی گہما گہمی عروج پر جا پہنچی،چیئرمین پیپلز پارٹی شگر میں جلسے سے خطاب کرکے انتخابی مہم کاآغاز کریں گے۔

دوسری جانب قائد ن لیگ نواز شریف نے انتخابی مہم کی ذمہ داری سعد رفیق کو سونپ دی،ن لیگ انتخابی مہم میں مقامی مسائل اور ترقیاتی ایجنڈے کو بھرپور انداز میں اجاگر کرے گی،نواز شریف کی بھی انتخابی جلسوں میں شرکت کا امکان ہے۔