پنجاب میں بجٹ تیاری کے دوران کفایت شعاری اقدامات بھی شروع


لاہور:(وقائع نگار)پنجاب میں بجٹ تیاری کے دوران کفایت شعاری اقدامات بھی شروع ،نئی ترقیاتی سکیموں کے فنڈز عارضی طور پر روک دئیے گئے۔

ذرائع کے مطابق تمام محکموں کو غیراستعمال شدہ فنڈ سرکاری خزانے میں واپس جمع کرانے کی ہدایت کردی گئی،حکومت نے مستقل سرکاری آسامیوں میں کمی اور کنٹریکٹ یا ڈیلی ویجز بنیادوں پر بھرتیوں کے ماڈل پر غور شروع کردیا،حکومت کی کوشش ہے نئے ٹیکس لگانے سے گریز کیا جائے، لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان اور جنوبی پنجاب کے شہروں میں سڑکوں، فلائی اوورز، اربن ٹرانسپورٹ،واٹرسپلائی منصوبوں پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔