پشاور: (بیورورپورٹ) وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی روٹھے ایم پی ایز کو منانے کےلئے متحرک ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ رات گئے ایم پی اے عبدالغنی آفریدی کی رہائش گاہ پہنچے،متعدد ناراض اراکین اسمبلی سے ٹیلیفونک رابطے کیے ،کئی اراکین نے اپنے تحفظات سے پارٹی کی مرکزی قیادت کو آگاہ کیا۔
پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق مرکزی قیادت نے وزیراعلیٰ سے ناراض اراکین کو مناسب طور پر ایڈجسٹ کرنے اور تحفظات دور کرنے کی درخواست کردی۔
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی روٹھے ایم پی ایز کو منانے کیلئے متحرک


















