آستانہ :(مشرق نیوز)روسی صدر و لادی میر پیوٹن نے کہا ہے روس مذاکرات کیلئے تیار ،یوکرین تنازع اختتامی مرحلے کے قریب ہے۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پیوٹن نے کہا روسی افواج مختلف محاذوں پر پیش قدمی کر رہی ہیں،بات چیت کادروازہ کبھی بند نہیں کیا،رومانیہ میں گرنےوالا ڈرون یوکرینی ہو سکتا ہے،ملبہ حوالے کیا جائے تو غیرجانبدارانہ تحقیقات کےلئے تیار ہےں۔
روسی صدر نے کہادورہ قازقستان کے تمام اہداف کامیابی سے حاصل کر لئے ،دونوں ممالک کے درمیان تعاون مسلسل فروغ پا رہا ہے،تجارتی حجم پہلی مرتبہ 20 ارب ڈالر سے تجاوز کر چکا ،مزید اضافے کے امکانات موجود ہیں۔
روس مذاکرات کیلئے تیار ،یوکرین تنازع اختتامی مرحلے کے قریب ہے،پیوٹن



















