ایران کا چین ، روس کو آبنائے ہرمز پر خصوصی سہولتیں دینے کا اعلان

تہران:( ) ایران نے چین اور روس کو آبنائے ہرمز پر خصوصی سہولتیں دینے کا اعلان کر دیا۔

سربراہ قومی سلامتی کمیٹی ابراہیم عزیزی نے کہا آبنائے ہرمز سے گزرنے والے روسی اور چینی جہازوں کے ساتھ خصوصی تعاون کیا جائے گا، تہران اپنے قریبی شراکت دار ممالک کے ساتھ ترجیحی تعاون جاری رکھے گا۔

ابراہیم عزیزی نے کہا ایران اور پاکستان کے درمیان حالیہ مشاورتی اجلاس اہم رہے، موجودہ مذاکرات میں افزودہ یورینیم کی منتقلی کا معاملہ زیر بحث نہیں آیا، یورینیم کا معاملہ امریکا کے ساتھ رابطوں میں بھی کہیں شامل نہیں۔