سنگاپور:(مشرق نیوز)امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگستھ نے کہاہے پاکستان امریکہ کا مخلص دوست ،وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر امن مذاکرات میں شاندار کردار ادا کر رہے ہیں۔
پیٹ ہیگستھ نے کہاایران کےساتھ اچھی ڈیل ہوگی، ایران کے پاس ایٹمی ہتھیار نہیں ہونے چاہئیں، ایران کسی صورت جوہری ہتھیار نہیں رکھ سکتا،پاکستان امریکہ کے درمیان سچی دوستی پروان چڑھ رہی ہے،صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے معاملے پر امریکی مفادات کو مدنظر رکھ کر فیصلہ کریں گے۔
امریکی وزیر جنگ نے کہاتہران کےساتھ اچھے مذاکرات ہوئے ، ایران اچھی طرح جانتا اسے کیا کرنا ہے،معاہدہ نہ ہوا توحملے کیلئے پہلے سے زیادہ تیار ہیں، ضرورت پڑی تو فوجی آپریشن دوبارہ شروع کیا جا سکتا ہے،کوشش ہے ہر ماہ دفاعی ٹیمیں آپس میں ملیں، ایران کے معاملے پر اہداف میں تبدیلی نہیں آئی،یوکرین کی مدد کےلئے یورپ سے تعاون کریں گے، آبنائے ہرمز پر ٹول ٹیکس قبول نہیں کیا جائے گا۔
پیٹ ہیگستھ نے کہاایران سے جنگ دوبارہ چھڑنے کی صورت میں امریکی فوج پوری طرح تیار ہے،اسلحہ ذخائر وافر ، کسی بھی کارروائی کےلئے مکمل طور پر تیار ہیں،عالمی سلامتی کےلئے ذمہ داریاں ادا کرتے رہےں گے، امریکہ اب امیر ممالک کے دفاعی اخراجات کا بوجھ نہیں اٹھائے گا،چین سمیت کوئی ملک خطے پر بالادستی قائم نہیں کر سکتا، بحرالکاہل میں کسی بھی بالادستی سے طاقت کا توازن بگڑ جائے گا،چین کو خطے میں امریکہ کی پوزیشن کا احترام کرنا ہوگا۔
پاکستان مخلص دوست،ایران کےساتھ اچھی ڈیل ہوگی،حملے کیلئے زیادہ تیار ہیں،امریکی وزیر جنگ


















