نیویارک: (بیورورپورٹ)میئرنیویارک ظہران ممدانی نے ایران امریکہ جنگ ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔
اپنے بیان میں میئر نیویارک نے کہا3ماہ قبل شروع کی گئی جنگ کے حق میں کسی نے ووٹ نہیں دیا، قیمت عوام ادا کررہے ہیں،عوام کے بجٹ شدید متاثر ، پٹرول ،اشیائے خورونوش کی قیمتیں بڑھ گئیں۔
میئر نیویارک نے کہاپہلے دن سے جنگ کےخلاف ہوں،فوری ختم ہونی چاہیے،رواںسال ہونے والی اسرائیل ڈے پریڈ میں شرکت نہیں کروں گا۔
غیر قانونی جنگ کی قیمت عوام ادا کر رہے ہیں،میئرنیویارک



















