لاہور:(نمائندہ خصوصی)عیدالاضحی پرعوامی خدمت کا نیا ریکارڈ قائم،تاریخ ساز سپیشل آپریشن کلین اپ،گلی بازار عرق گلاب سے معطر ،ستھراپنجاب کے ورکرز کیلئے10، 10 ہزار انعام کااعلان کردیا گیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز کی جانب سے دن بھر صفائی و سکیورٹی آپریشن کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ ، تمام کمشنر، ڈپٹی کمشنر،اسسٹنٹ کمشنر گرم ترین دن کے باوجود فیلڈ میں موجود رہے ،سیف سٹی کیمروں کی مدد سے تما م چھوٹے بڑے شہروں میں عید اجتماعات کی جامع مانیٹرنگ کی گئی،سیف سٹی اتھارٹی نے عید اجتماعات کی سکیورٹی کےلئے ڈرون کیمرو ں کا بھرپو راستعمال کیا ،صوبے بھر میںمساجد ،عید گاہوں کی بھرپور صفائی ،بڑے روڈز کو دھونے کےساتھ عید گاہوں ،مساجد کے ماحول کو پاکیزہ بنانے کےلئے عرق گلاب سے معطر کیاگیا۔
انتظامیہ نے تمام اضلاع کے چھوٹے بڑے شہرو ں میں سوا کروڑ ڈی گریڈ ایبل پلاسٹک بیگ تقسیم کیے،ہر گھر ،ہر قربان گاہ پر ستھرا پنجاب کے ورکرز نے خود پہنچ کر آلائشیں ،باقیات شام سے قبل کولیکشن پوائنٹس پر پہنچائیں،پہلی مرتبہ 8مختلف ذرائع ،اداروں سے صفائی کی براہ راست رپورٹ کا میکانزم فنکشنل ،سخت ترین گرم دن کے باوجود افسر ،ستھرا پنجاب ورکرز چلچلاتی دھوپ میں سڑکوں، بازاروں اور گلیوں میں مصروف عمل رہے، ہر شہر کی ہر سڑک، ہر چوک او رہر چوراہے میں ستھرا پنجاب کی گاڑیاں آلائشیں ،باقیات اٹھا کر سڑکوں پر دوڑتی نظر آئیں،تنگ گلیوں میں باقیات اور آلائشیں چیک کرنے کیلئے ڈرون کیمرے کا کامیاب ترین استعمال کیا گیا،ہر ضلع میں صفائی ،آلائشیوں کی موجودگی شکایات کا فوری ازالہ کیاگیا،گلی بازار عرق گلاب سے معطر رہے۔
شہریوں نے عید پر آلائشوں کو بروقت اٹھانے، صفائی کے بہترین انتظامات پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاوزیراعلیٰ مریم نواز نے اپنی روایت کو شاندار طریقے سے آگے بڑھایا ۔
دریں اثنا وزیراعلیٰ مریم نواز نے عیدالاضحی پر ستھرا پنجاب کے ورکرز کےلئے 10، 10 ہزار روپے انعام کا اعلان کر دیا، صوبائی وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے پریس کانفرنس میں کہا ستھرا پنجاب کے ہیروز نے شدید گرمی میں بہترین کام کیا ، سب کو سلام ، 60 ہزار مساجد، سینکڑوں عیدگاہوں اور قبرستانوں کو بھی صاف کیا گیا، پنجاب میں آلائشوں کی ممنوعہ مقامات پر صرف 200 خلاف ورزیاں سامنے آئیں، ورکرز کیلئے راشن کارڈ کا اجرا بھی شروع ہوگیا،عمل جلدمکمل ہو جائےگا۔
دریں اثنا وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے تاریخ سا ز یوم تکبیر پراپنے خصوصی پیغام میں کہا ہر پاکستانی سمیت پوری امت مسلمہ کو مبارکباد پیش کرتی ہوں،نواز شریف بکا نہیں، جھکا نہیں، عظیم شخص کی بیٹی ہونے پر فخر ہے،10مئی ہو یا 28،قوم ن لیگی قیادت کے جراتمندانہ فیصلوں کی معترف ،ایٹمی کے بعد ملک کو اقتصادی لحاظ سے ناقابل تسخیر بنانا مشن ہے۔
پنجاب،عیدالاضحی پرتاریخ ساز سپیشل آپریشن کلین اپ،گلی بازار عرق گلاب سے معطر



















