مذاکرات میں بڑی پیشرفت،امریکہ نے بیشتر تجاویز مان لیں،ایران

تہران: (مشرق نیوز) ایران نے کہا ہے مذاکرات میں بڑی پیشرفت،امریکہ نے تازہ بات چیت میں بیشتر تجاویز مان لیں۔

قومی سلامتی اور خارجہ امور کے پارلیمانی کمیشن کے رکن فدا مالکی نے کہا ایران کو اب تشویش صرف صدر ٹرمپ کے غیر متوقع ردعمل اوروعدے وفا نہ کرنے کی عادت پر ہے، مظاہرہ حالیہ دنوں میں اکثر کیا گیا۔

مذاکراتی ٹیم کے سربراہ باقر قالیباف نے کہاوعدوں ،گارنٹیوں پر کوئی اعتبار نہیں ،صرف عملی اقدامات ہی اصل معیار ہیں،جب تک دوسرا فریق عملی قدم نہیں اٹھاتا کوئی اقدام نہیں کریں گے، کسی بھی معاہدے کا اصل فاتح وہ ہوتا ہے جو اگلے دن سے جنگ کیلئے بہتر تیاری کرے۔

ایرانی پارلیمنٹ کی نیشنل سکیورٹی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے کہا ایران اپنا افزودہ یورینیم کسی تیسرے ملک کے حوالے کرنے کا ارادہ نہیں رکھتا،امریکہ مذاکرات میں ہمیشہ ناقابل اعتبار فریق رہا ،رویہ تبدیل نہ کیا تو معاہدے تک پہنچنا مشکل ہے، آبنائے ہرمزکے انتظام کیلئے طویل مدتی منصوبے پر کام کررہے ہیں۔

سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے نائب سربراہ علی باقری نے کہا ایران اپنی خودمختاری پر حملے کوبرداشت نہیں کرےگا، آبنائے ہرمز کو ایران کی قومی سلامتی کیلئے خطرہ بننے سے روکنا ہوگا۔