لاہور: (نمائندہ خصوصی)عوام کو عید کا تحفہ،وزیراعظم نے پٹرول،ڈیزل 22،22روپے لٹر سستا کردیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا قوم سے وعدہ کیا تھا جیسے ہی گنجائش پیدا ہو گی، ریلیف دیا جائے گا،وعدے پر ہو بہو عمل کیا گیا ،عوام کو ریلیف کی فراہمی ترجیحات میں شامل ہے، پچھلے ہفتے بھی پٹرول ،ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کرکے ریلیف دیا ۔
شہبازشریف نے کہا وفاقی حکومت نے سخت ترین حالات میں بھی عوام کےلئے ریلیف کا سلسلہ جاری رکھا ،پبلک، گڈز ٹرانسپورٹ اور موٹر سائیکل ،رکشہ استعمال کرنے والوں کو فیول پر سبسڈی دی،خطے کے دوسرے ممالک میں پٹرول حاصل کرنے کےلئے قطاریں لگیں،پاکستان میں بر وقت اقدامات کی بدولت عوام کو پٹرول ،ڈیزل دستیاب رہا۔
وزیراعظم نے کہا دنیا میں تیل کے بد ترین بحران کے دوران عالمی منڈی میں نرخ بڑھنے کے باوجود 130 روپے سے زائد کی سبسڈی دے کر قیمتوں میں اضافے کو روکا اور سبسڈی کی مد میں عوام کو ریلیف مہیا کیا ،کمی کے بعد پٹرول381.78،ڈیزل380.78روپے لٹر ملے گا۔
عوام کو عید کا تحفہ، پٹرول،ڈیزل 22،22روپے لٹر سستا ،ریلیف کا وعدہ پورا کر دیا،وزیراعظم


















