واشنگٹن: ( ) صدر ٹرمپ نے ایران سے معاہدے کا مسودہ اسرائیل سمیت اتحادی ملکوں کو بھیج دیا۔
برطانوی اخبار کے مطابق معاہدے میں آبنائے ہرمز و امریکی ناکہ بندی کھولنے کی شقیں شامل ہیں، مفاہمتی یادداشت کے نتیجے میں ایران کو 12 ارب ڈالر کے منجمد اثاثوں تک رسائی دی جائے گی۔
آبنائے ہرمز کو 30 روز میں جنگ سے پہلے کی سطح پر بحال کرنے کی تجویز ہے۔
برطانوی اخبار کے مطابق چین چاہتا ہے معاہدے کی حتمی توثیق اقوام متحدہ کرے۔
ٹرمپ نے ایران سے معاہدے کا مسودہ اسرائیل سمیت اتحادی ملکوں کو بھیج دیا:


















